پنجاب میں 75 ارب کے مزید 7 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نجی شعبے کی اشتراک سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اس میں جیل روڈ پر بورڈ آف ریونیو کی اراضی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کھاریاں ڈنگہ روڈ، مریدکے ناروال روڈ کی بحالی اور ملتان رنگ روڈ منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بڈنگ پراسس کو منسوخ کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ راولپنڈی میں 3 پارکنگ پلازے بنانے کی اجازت بھی دی گئی۔
اجلاس میں لاہور میں واٹر میٹرز کے حوالے سے نظرثانی شدہ تجویز منظور کرلی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نجی شعبے کی اشتراک سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔
Comments are closed.