سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہاکہ 203 پولنگ اسٹیشن میں ووٹر ٹرین آؤٹ 15 فیصد تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ این اے 249 کا پورا نتیجہ آیا تو ٹرن آوٹ 19 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ نتائج میں غیر ضروری تاخیر بھی ہوئی۔
سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل نے آر او کے دفتر جارکر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بلدیہ کی یہ سیٹ 33 سال پہلے پی پی کے پاس تھی۔
Comments are closed.