حکومت نے ناقص کارکردگی اور کرپشن میں ملوث افسران کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے پنجاب سرونٹس رولز 2021ء کے تحت محکموں سے افسران کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کارکردگی کی جانچ کے لیے 20 سال سروس مکمل کرنے والے افسران کی فہرستیں طلب کی ہیں۔
سروسز ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرستیں اس لیے بھی طلب کی گئیں کہ ناقص کارکردگی اور کرپشن میں ملوث افسران کو جبری ریٹائر کیا جائے گا۔
Comments are closed.