گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخی مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ سے سالانہ4 سے 5 ارب ڈالرحاصل ہوسکتے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب میں تاریخی مقامات کو سیاحوں کے لیے مزید پُرکشش بنایا جائے گا۔
دوسری جانب گورنر پنجاب نے ہڑپہ میں30 ملین روپے کی لاگت سے آڈیٹوریم کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا ہے۔
Comments are closed.