وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔
ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جانے کا آپ کو پورا حق حاصل ہے اور آپ اسے ضرور استعمال بھی کریں لیکن اس سے پہلے سلیکٹڈ جماعت پی ٹی آئی کو بدترن شکست دینے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ پر ہیں لیکن مقصد ایک ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی فتح تمام اپوزیشن کی فتح ہے، چلو جشن منائیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں۔
حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16ہزار 156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.