بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹ ڈالنے کی شرح 21.64 فیصد رہی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرندیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی شرح 21.64 فیصد رہی۔

رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم حیدر نے کہا کہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 72740 رہی، مسترد ووٹوں کی تعداد 731 ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کہتے ہیں اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو قانون کے مطابق سنا جائے گا، دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.