بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خانہ کعبہ میں باجماعت نماز کے دوران نمازی کے سر پر کے کبوتر بیٹھا رہا

خانہ کعبہ میں باجماعت نماز کے دوران ایک کبوتر نمازی کے سر پر اتر گیا جو نماز کے دوران سر پر ہی موجود رہا، یہ دلچسپ منظر ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازی باجماعت نماز ادا کر رہا ہے جس کے سر پر کبوتر بیٹھا ہوا ہے۔

یہ کبوتر نمازی کے رکوع اور سجدے میں بھی سر پر رہا۔ حالانکہ نمازی کے سجدے اور رکوع میں جانے کے دوران کبوتر کا توازن بگڑا مگر وہ پھپھڑا کر توازن برقرار کرتا رہا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.