برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیکٹری ایک منٹ میں 1500 لیٹر آکسیجن فراہم کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
دوسری جانب روس نے بھی طبی امداد کی پہلی کھیپ بھارت بھیج دی ہے جس میں آکسیجن جنریٹر اور وینٹیلیٹرشامل ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی شدت دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے۔
یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے امریکا میں روزانہ دو لاکھ ستانوے ہزار کورونا کیسز کا ریکارڈ تھا۔
Comments are closed.