بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف صدرِ مملکت سے لیا۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشرشات کا حلف اٹھالیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق عثمان ڈار کو دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقرر کیا گیا ہے۔

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج…

ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے، کابینہ ڈویژن نے تینوں تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔

یاد رہے چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کیا تھا، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.