بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 15 کروڑ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار 628 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 64 ہزار 170 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 2 ہزار 768 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 834 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 690 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 337 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 695 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 10 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 747 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 151 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 699 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 98 ہزار 343 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 807 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 3 ہزار 918 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 65 ہزار 852 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 9 ہزار 367 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 87 ہزار 273 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 39 ہزار 398 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 47 لاکھ 51 ہزار 26 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 480 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 11 ہزار 797 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 256 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 94 ہزار 894 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 943 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 4 ہزار 799 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 83 ہزار 18 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 33 لاکھ 51 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 935 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 281 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 642 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 151 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 699 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 89 ہزار 838 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.