جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: میتوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں پر گیس شیلنگ

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر گزشتہ شب مبینہ پولیس مقابلے میں مرنے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ اہلِ علاقہ نے احتجاج کیا ہے، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

احتجاج کے باعث یونی ورسٹی روڈ آنے اور جانے والی سڑک بند ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بھتا خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اہلِ علاقہ کا میتوں سے متعلق کہنا تھا کہ گزشتہ رات پولیس نے جعلی مقابلے میں ان 2 افراد کو مارا ہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

پولیس نے کارروائی کر کے مین یونیورسٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے پی آئی بی صوفیہ کالونی میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو ہلاک اور 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور بلال کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.