لاہور ہائیکورٹ نے سول جج اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میں جاری تنازع کا معاملہ نمٹادیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے غیرمشروط معافی پر مبنی تحریری درخواست عدالت میں جمع کرائی، جو منظور کرلی اور معاملہ نمٹادیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے سول جج اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میں تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس قاسم خان نے کہا کہ کوئی عدالت کو بند کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے، کورٹس تو کورونا میں بھی بند نہیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں لوگوں کے تحفظ کی ضامن ہیں، ایک بیوروکریٹ نے متنازع بیان دیا، ایمانداری سے کہوں تو ایسے بندے سیٹ پر رہنے کے قابل نہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ایک سول سرونٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ چلاسکتا ہے؟
عدالت نے حکم دیا کہ تمام سول سرونٹ اپنے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اکاؤنٹس کی تفصیلات متعلقہ محکمے کو جمع کرائیں، ڈپارٹمنٹ فیصلہ کرے گا اکاؤنٹ چلانے کی اجازت کسے دینی ہے کس کو نہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی نے اپنے نمبر اور اکاؤنٹ کو خفیہ رکھا تو مس کنڈکٹ ہو گا۔
Comments are closed.