وفاقی وزیر علی زیدی نے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی کے بیانات کے جواب میں علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں۔
علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب اس قسم کی گیدڑ بھبکیوں سے کوئی مرعوب ہوتا تھا۔
علی زیدی نے کہا کہ کیا الیکشن سے پہلے ہی دل برداشتہ ہوگئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مصطفیٰ کمال صاحب اپنا لہجہ درست کریں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.