بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایران کے ساتھ بحالی امن کیلئے سعودی عرب کی کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بحالی امن کی سعودی عرب کی کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ تو سعودی عرب قریب ترین دوست ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ امن کی جانب یہ قدم امتِ مسلمہ کیلئے باعثِ تقویت ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب، ایران سے اچھے تعلقات اور ایران میں ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.