جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اپواء کالج کراچی کے عملے کے 32 افراد کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی کے اپواء گورنمنٹ گرلز کالج کے عملے کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے، دستاویزات کے مطابق کالج کے عملے کے 32 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق اپواء گورنمنٹ گرلز کالج کے عملے کے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سر سید گر لزکالج میں 58، شہید ملت کالج میں 21 افراد کاکورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

دوسری جانب سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) نے کالجوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپلا کے مطابق جن کالجوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ زیادہ مثبت ہیں، وہاں تدریس معطل کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.