جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسلامی نظریاتی کونسل نے شعیب سڈل کی رپورٹ مسترد کردی

اسلامی نظریاتی کونسل نے شعیب سڈل کی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں شعیب سڈل اقلیتی کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

کونسل نے شعیب سڈل کی رپورٹ کو 1973ء کے آئین کی متعدد دفعات کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اقلتی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں متعدد تضاد پائے جاتے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت تعلیم کو شعیب سڈل کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن کی رپورٹ پر مزید غور کے لیے خط لکھیں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مساجد و مدارس ہر جگہ پر کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل کیا جائے۔

کونسل نے فیصلہ دیا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.