پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے کل وقتی ہیڈ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے معاملات چلانے کے لیے جلد ڈائریکٹر لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس وقت ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد پی ایس ایل کے معاملات اور پلاننگ دیکھتے ہیں، پی ایس ایل کی ذمہ داریاں بابر حامد سے واپس لے لی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزیوں پر بورڈ پر تنقید کی گئی تھی، پی ایس ایل کو 14 میچز کے بعد ملتوی کرنا پڑا تھا۔
پی سی بی نے فیکٹ فائنڈنگ پینل بنایا، جس نے جائزہ لےکر سفارشات پیش کیں، شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.