سندھ کی بیورو کریسی میں تبادلے اور تقرریاں سامنے آگئیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نئے تبادلوں اور تقرریوں میں ریاض حسین سومرو کو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن آئی اینڈ سی مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز احمد میمن ایم ڈی سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کردیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرحیم شیخ سیکریٹری ایکسائز اور رفیق احمد برڑو ممبر سندھ ریونیو جوڈیشل مقرر کیے گئے ہیں۔
محمد حنیف چنا کو سیکریٹری جی اے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ اور ڈاکٹر ذوالفقار شالوانی کو ڈی جی صوبائی محتسب سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد فضل عباسی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اس عہدے پر موجو د عثمان غنی صدیقی کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئیں۔
Comments are closed.