بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری

سعودی عرب کے شہر حائل میں آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری کے منظر نے سب کو حیران کردیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آتش فشاں پر ہونے والی ژالہ باری کے مناظر کوایک فوٹوگرافر نے کیمرے کی آنکھ سے قید بھی کیا۔

فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ ژالہ باری کے دوران اس علاقے میں درجہ حرارت کافی حد تک گر گیا تھا جبکہ سیاہ زمین سفید رنگ اختیار کرچکی تھی ۔

ژالہ باری کے بعد آتش فشاں کے اطراف لوگوں کی بڑی تعداد سیر کے لیے بھی پہنچی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.