ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ گئے

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اس ضمن میں محکمہ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سب سے بڑا وار سامنے آگیا، جس سے پاکستان میں مزید 201 افراد انتقال کر گئے، یہ ملک میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ مزید 185 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حیدرآبادمیں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد ہو گئی، 1 ہزار 289 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کورونا سے 321 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 510 تک پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 280 سے زائد افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی، جبکہ کُل 13 سو سے زائد افراد نے ویکسی نیشن کروائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.