وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پہلی بار ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی، پہلی بار ویکسین کا ایک لاکھ کا نمبر کراس ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین لگائی گئی، مجموعی طور پر21 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ خوشی ہے لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔
انہوں نے 40سال سے بڑی عمر کے افراد پر زور دیا کہ 40 برس سے بڑی عمر والے جن لوگوں نے رجسٹریشن نہیں کروائی وہ کرالیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ملک بھر میں 40 سال اور زائد کے افراد کی ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.