بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاوید لطیف کی گرفتاری، IG پولیس کو نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ نے جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے جاوید لطیف کے بھائی منور لطیف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے کل جواب طلب کر لیا۔

اشتعال انگیز تقریر کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیئے گئے مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کو کچھ دیر بعد ماڈل ٹاؤن کچہری (عدالت) میں پیش کیا جائے گا۔

درخواست میں نون لیگی رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے منظوری نہیں لی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، سی آئی اے پولیس نے جاوید لطیف کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.