بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی نے شعیب اختر کے ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ بولنگ اٹیک کی یاد تازہ کردی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر خبروں کی زینت تو بنتے ہی رہتے ہیں تاہم اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی ان کے تیز ترین بولنگ اٹیک کی یاد تازہ کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ خاتون کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں ۔

آئی سی سی نے 3 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی شعیب اختر کے تیز ترین بولنگ اسپیلز کی ویڈیو شیئر  کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی شاندار بولنگ کی بدولت لیجنڈری کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رہے ہیں خوشی منا رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’انہیں سنبھالنا تو واقعتاً ایک مشکل کام ہے۔‘

یہ بھی لکھا کہ ’شعیب اختر اپنے فاسٹ اینڈ فیورس بولنگ اسپیلز کے ساتھ‘

آئی سی سی کی اس زبردست ویڈیو نے شائقین کرکٹ کو تو خوش کردیا ہے تاہم آئی سی کے ٹوئٹ پر خود شعیب اختر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.