بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی سعودی سفیر سے ملاقات

وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں توانائی شعبےمیں جاری تعاون اور وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب پر بات چیت ہوئی ۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر کے علاوہ معاون خصوصی پاور و پیٹرولیم تابش گوہر اور سیکرٹری پاور بھی شریک ہوئے۔

حماداظہر نے ملاقات میں کہاکہ پاک ،سعودی عرب گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں نئی ریفائنری کےقیام کیلئے موزوں ماحول ہے۔

معاون خصوصی پاور و پیٹرولیم تابش گوہر نے سعودی سفیر کو مجوزہ ریفائننگ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مجوزہ پالیسی میں پیٹرولیم سیکٹر کیلئے ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی، ٹیرف پر مراعات شامل ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےحماد اظہر کو وفاقی وزیر توانائی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.