نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گيا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹینٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز بھی رکھی گئی۔
تجاویز پر حتمی فیصلہ فریقین کی مشاورت کےبعد کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 40 سے 50 سال والے افراد کی ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا۔
Comments are closed.