نیشنل کمانڈا اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے ایک دن میں مزید 29 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 176ہیلتھ کئیرورکرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 15 ہزار 776 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس ہو چکا ہے جن میں سے صحتیاب ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 15 ہزار 39 ہے۔
این سی او سی کے مطابق کوروناوائرس کی تیسری لہر میں 15مارچ سے اب تک 152 ہیلتھ کیئر ورکرز اور 11 بچے انتقال کر چکے ہیں۔
این سی او سی کی رپوٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ سال سے اب تک کوروناوائرس کے باعث 49 بچے فوت ہوچکے۔
Comments are closed.