امریکا سے 318 آکسیجن کنسنٹریٹرز دلی ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران آکسیجن کی قلت مزید بڑھنے لگی، اترکھنڈ پولیس کے 600 سے زائد اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے شہر تھانے کے اسپتال میں کورونا وائرس کے 4 مریض انتقال کرگئے۔
دوسری جانب گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ رات کورونا وائرس کے اسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 4 مریض ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان نے یکم مئی سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی مفت کورونا ویکسینیشن کرانے کا اعلان کیا۔
دلی حکومت نے بھی 18 سال سےزائد عمر کے افراد کو مفت کورونا ویکسین لگوانے کافیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کیجریوال کے مطابق دلی حکومت نے 1.34 کروڑ ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے 2 اسپتالوں میں گزشتہ روز آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کورونا وائرس کے 8 مریض انتقال کرگئے.
Comments are closed.