بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی کے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ

صوبہ خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع ٹانک محمد کبیر خان کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں  مارکیٹیں اور بازار شام 6 سے سحری تک بند رہیں گے جبکہ  ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر محمد کبیر خان کے مطابق  پیٹرول پمپ، ویکسینیشن مراکز، پنکچر کی دکانیں، تندور، میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب ڈی سی ارشد منصور کے مطابق حالیہ لہر میں کورونا وائرس کے 168 مریض رجسٹرڈ ہیں، 1300 معمر شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ڈی سی ارشد منصور کے مطابق اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈی سی ارشد منصور  کی جانب سے  ایس او پی پر عمل لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  کے پی میں تمام مارکیٹیں شام 6 بجے بند ہوں گی، ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.