جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

آسٹریلین اوپن میں تماشائیوں کی تعداد معمول سے 50 فیصد کم ہوگی

آسٹریلین اوپن کا آغاز 8 فروری سے ہورہا ہے جس کےلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، کووڈ کی وجہ سے اس بار تقریباً 30 ہزار افراد کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی جو معمول سے 50 فیصد کم ہے۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کھیلوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے لیکن آہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں کیسز نسبتاً کم ہیں جہاں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ سال کا پہلا گرینڈ سلِم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا آغاز 8 فروری سے ہونے جارہا ہے۔

وکٹویہ کے وزیر کھیل مارٹن پکولا کا کہنا ہے کہ ٹینس کورٹس میں تماشائیوں کی تعداد 50 فیصد رکھی گئی ہے اور تقریباً 30 ہزار افراد کووڈ پروٹوکولز کے ساتھ میچز دیکھ سکیں گے۔

ایونٹ سے قبل ایک ہزار سے زیادہ افراد کھلاڑیوں اور ان کے وفدکو آسٹریلیا آمد پر 14 دن کے قرنطینہ سے گزرنا پڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.