لاہور کے پوش علاقے گلبرگ کے ایک معروف پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا نام دایان ہے جس نے 6 مارچ کو گلبرگ کے پارک میں مبینہ طور پر بعض خواتین کو ہراساں کیا تھا۔
ملزم نے مبینہ طور پر لینا غنی نامی خاتون سے موبائل فون چھین کر گالم گلوچ بھی کی تھی۔
لینا غنی کمیونٹی پروجیکٹ کے لیے پارک میں گئی تھی، پولیس نے ویڈیو دیکھ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.