
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز کے معاملے میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مال، مارکیٹیں اور دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 598 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 964 ہو چکی ہیں۔
Comments are closed.