جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کراچی میں موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات خالد ملک کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں فروری میں بارش ہو گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ماہ کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کی دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں ہر سو کہر چھائی رہی، جس کی وجہ سے آج صبح 8 بجے ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد رہا ہے جبکہ شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.