بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے ابصار عالم پر حملے کے وقت کی ویڈیو حاصل کرلی

پولیس نے سینئر صحافی و سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کے وقت کی ویڈیو حاصل کرلی۔ جیونیوز کو ابصار عالم پر حملے سے متعلق ویڈیو موصول ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ابصار عالم پر حملہ کرنے والا اکیلا نہیں تھا، ایک ساتھی پارک میں موجود تھا، حملے کے وقت پارک کے باہر ایک کالی کار بھی ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں حملہ آور  کریم کلر جبکہ اس کا ساتھی کالے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں حملہ آور کو اپنے ساتھی کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حملہ آور نے اپنے ساتھی سے ہاتھ ملایا۔

 پولیس حملہ آور اور پارک کے باہر موجود کالے شیشوں والی گاڑی کی تلاش میں ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابصار عالم اور عینی شاہدین حملہ آور کو شناخت کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.