ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لے کر آیا ہے، چین سے سائنو فارم کی مزید 10 لاکھ خوراک کل تک پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے روزانہ کے ٹیسٹ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

آج پہنچنے والی پانچ لاکھ خوراکیں چین کی طرف سے بطور تحفہ دی گئی ہیں، جبکہ کل پہنچنے والی دس لاکھ خوراکیں پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہیں۔

چین سے گزشتہ دو روز میں ویکیسن کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں، ان میں سائنو ویک کی پانچ لاکھ اور سائنو فارم ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں شامل ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.