جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دنیا کے آلودہ شہروں میں آج لاہور کا پہلا نمبر

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور آج پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کا دسواں نمبر ہے۔

لاہور کی فضاء انتہائی مضر صحت ہے اور 303 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں آج پہلے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاء مضر صحت ہے اور یہ دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں 10ویں نمبر پر ہے ، یہاں فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار 172پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

بنگلا دیش کا شہر ڈھاکا آج دوسرے، بھارت کا شہر دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجی بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے،جبکہ 301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.