بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تحریک لبیک نے لاہور میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹی ایل پی نے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش ہونے کے بعد لاہور میں اپنا مرکزی دھرنا ختم کردیا۔

کالعدم جماعت کے لوگ کئی روز سے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔

اس دھرنے کے دوران اتوار کو پولیس اور مظاہرین کےد رمیان کئی جھڑپ ہوئی ہے، جس میں جانی نقصان بھی ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.