جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یورپین کمیشن نے کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی سے ہوا معاہدہ شائع کردیا

یورپین کمیشن نے کوروناویکسین بنانےوالی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے ساتھ ترمیم شدہ معاہدہ شائع کردیا۔

ترمیم شدہ معاہدےمیں یہ بات شامل ہے کہ ایسٹرازینیکاکمپنی ویکسین کم پڑنے پر برطانیہ میں موجودپلانٹس سے یورپی یونین کو ویکسین فراہم کرے گی۔

اگست میں ہوئی ڈیل کے مطابق ایسٹرازینیکا کو ریگولیٹری منظوری کے بعد ویکسین کی 300 ملین خوراکیں یورپی یونین کو فراہم کرنا تھیں جبکہ 100 ملین مزید کوروناویکسین کی فراہمی بھی ڈیل کا حصہ تھی۔

یورپی یونین ذرائع کا کہناہے کہ مارچ تک 100ملین ویکسین ڈوزز کا ایک چوتھائی حصہ ملنے کی توقع ہے۔

ایسٹرازینیکا کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ان کے پلانٹس پر پیداوار میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.