شکر گڑھ کرتارپورمیں بابا گورونانک میں بیساکھی کی 2روزہ تقریبات کے آخری روز بھارتی یاتریوں نے دربار میں رات گزاری،صبح مزےدار ناشتے سے یاتریوں کی تواضع کی گئی۔
کرتارپور دربار باباگورو نانک میں 322 ویں بیساکھی کی 2 روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، واہگہ کےراستے تقریب میں شرکت کے لئے آئے818 سکھ یاتریوں نےرات دربارمیں گزاری, صبح ناشتےمیں چنے، چاول، دہی، پکوڑےاور چائےسے تواضع کی گئی۔
احاطہ دربار میں خصوصی روسومات کے لئے آنے والے یاتریوں کےلئے مشروبات بھی تیار کیے گئے ہیں۔
رات کو کتھا اور دیوان کی عبادات و رسومات ادا کی گئیں، دن میں بھی مختلف تقریبات ہوں گی جس کے بعد یاتری ایمن آباد روانہ ہو جائیں گے۔
Comments are closed.