کراچی کے علاقے قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قائدآباد کے ماروی گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار 4ملزمان نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔
شہریوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار سے بھی ملزمان لوٹ مار کررہے تھے۔
دوسری جانب بلدیہ میں ناردرن بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.