ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز اور دیگر تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں ایک مقام کے علاوہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہےغیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.