بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزدار کی پرائس کنٹرول میکنزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکنزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہگائی سب سے اہم مسئلہ ہے، قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آٹا، چینی اور دیگر اشیا صرف کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور پرائس کنٹرول میکنزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہور کے رمضان بازاروں میں چینی کی فراہمی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت آج ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی کوعام آدمی کی جیب پرڈاکہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حالات کے باعث سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.