بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران فاروق قتل کے ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ پیر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار بنچ میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور سید محسن علی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ملزمان نے عدالتِ عالیہ سے اے ٹی سی کا 18 جون 2020ء کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.