جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسرائیل نے نئی دہلی دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا

اسرائیلی حکام نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اپنے سفارتخانے کے قریب دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا، اور عمارت بھی محفوظ رہی۔

بھارتی حکام واقعےکی تحقیقات کیلئے متعلقہ اسرائیلی حکام سے رابطےمیں ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا دہشت گردی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب کھڑی 4 سے 5 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات لی جارہی ہے، تاہم دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہلکی شدت کا دھماکا بھارت اسرائیل تعلقات کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.