
حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرول ایک روپے 79پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے بتیس پیسے، مٹی کا تیل دو روپے چھ پیسے اور ایل ڈی او دو روپے اکیس پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ 30 اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 108 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
Comments are closed.