بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویتنام : 55 دن کے بعد دوبارہ کورونا وائرس کا کیس رپورٹ

ویتنام میں 55 دن کے بعد دوبارہ کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ویتنام میں تقریباً دو ماہ بعد دوبارہ کورونا وائرس کی نئی لہر سامنے آئی ہے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

مقامی سطح پر منتقل ہونے والے دو کیسز سامنے آنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 83 انفیکشن رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.