جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شرجیل انعام میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق شرجیل میمن کے پاس کراچی میں 10 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ ہے، شرجیل میمن کی کراچی میں 44 لاکھ اور 97 لاکھ کی دو جائیدادیں ہیں۔

دستاویز کے مطابق شرجیل میمن کا تھرپارکر میں 17 لاکھ روپے مالیت کا مکان بھی ہے۔

تھرپارکر میں 11 ایکڑ سے زائد 16 لاکھ 80 ہزار کی زرعی زمین بھی ہے، شرجیل میمن کی راہوکی میں ایک کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی زرعی زمین ہے۔

پی پی رہنما کے پاس ساڑھے 4 کروڑ روپے کا پیٹرول پمپ بھی ہے، جبکہ انکا 1 کروڑ روپے مالیت کا پولٹری فارم بھی ہے۔

دستاویز کے مطابق شرجیل میمن کی اہلیہ کے نام پر یو اے ای میں 3 بزنسز ہیں۔

سابق صوبائی وزیر کے پاس ایک کروڑ 77 لاکھ 50 ہزار روپے کی 3 گاڑیاں ہیں، جبکہ انکی اہلیہ کے پاس 100 تولہ سونے کی مالیت 3 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔

شرجیل میمن اور انکی اہلیہ کے پاس ایک کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کیش موجود ہے۔ 

علاوہ ازیں شرجیل میمن نے 75 لاکھ روپے مالیت کے ذاتی ہتھیار ظاہر کیے، شرجیل میمن کے مقامی اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس میں 17 کروڑ 7 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد موجود ہیں۔ 

پی پی رہنما نے سال 23-2022 میں 7 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد انکم ٹیکس ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.