جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کی یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان نے یہ قرض جنوری میں ادا کرنا تھا، اس سلسلے میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر یو اے ای کو خط لکھ دیا ہے۔

اس وقت یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں، ان میں سے ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو واپس ہونا ہیں۔

ایک ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر 6.5 فیصد کی شرح سے سود عائد ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ مل کر قرض رول اوور کرانے کےلیے بات چیت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.