باجوڑ دھماکے کا مقدمہ پشاور کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق انسدادِ پولیو ڈیوٹی کے لیے مختلف مقامات پر نفری تعینات کی جارہی تھی، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے دوران دروندہ دوڑ پر دھماکا ہوا۔
ایف آئی ار کے مطابق دھماکا پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.