کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پڈ عیدن میں کوٹ لالو کے قریب شالیمار ایکسپریس کی نیچے والی ٹرالی ٹریک پر گر گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رفتار کم ہونے کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کو فوری روک دیا گیا اور کوچ کو علیحدہ کیا گیا۔
ذرائع نےبتایا ہے کہ خرابی کا شکار بوگیوں کو شالیمار ایکسپریس سے لگا کر روانہ کیا گیا۔
ریلوے کی کراچی انتظامیہ کی جانب سے غفلت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.