سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے حکام کو کوئی دھمکی نہیں دی۔
کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وقت پر انتخابات نہ کروانے پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ سے کہا آپ کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس پینڈنگ پڑا ہے، انہوں نے کہا اس سے متعصب اور بے ایمان الیکشن کمیشن کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے اور حبا دونوں کے تمام بینک اکاؤنٹس ڈکلیئرڈ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 90 دن میں انتخابات نہ کرانے پر سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے نوٹ لکھا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا جیل سے بانی پی ٹی آئی کے غیر ملکی جریدے کے لیے کالم لکھنے کی بات درست ہے؟
فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے کنفرم نہیں لیکن دوران سماعت بانی پی ٹی آئی وکلاء کو نوٹس دے سکتے ہیں، یقیناً لکھوایا ہو گا۔
Comments are closed.